Saturday, 20 April 2024, 05:51:43 pm
پی ایم ایل این اور پی پی پی کو آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھاری اکثریت حاصل
December 04, 2022

پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھاری اکثریت حاصل کرلی ہے۔

کل سات سو ستاسی نشستوں میں سے اب تک موصول ہونے والے سات سو آٹھ نشستوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون نے ایک سو انتیس اور پیپلز پارٹی نے ایک سو چار نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ ایک سو ننانوے نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف دو سو انتیس نشستیں حاصل کرکے واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ جے کے پی پی نے اٹھائیس نشستیں، تحریک لبیک پاکستان نے سات اور مسلم کانفرنس ، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام نے چار چار نشستیں حاصل کی ہیں۔