Wednesday, 24 April 2024, 04:58:01 pm
او آئی سی کا آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ
January 05, 2021

اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت نے تہاڑ جیل میں کشمیری رہنما آسیہ اندرابی اور ان کی دو معاونین کے غیرقانونی قید اور صحت کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ آسیہ اندرابی کو جیل میں رکھنا غیرانسانی اور غیرقانونی ہے۔ کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی کالے قوانین کے تحت صحافیوں ،سیاسی کارکنوں اور عام افراد کو حراست میں لیا جاتا ہے۔کمیشن نے اقوام متحدہ ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ آسیہ اندرابی ان کی معاونین اور دیگر سیاسی قیدیوںکی رہائی میں کردار ادا کرے۔کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی بنیادی خلاف ورزیاں فوری روکی جائیں اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن کو تحقیقات کے لئے رسائی دی جائے۔