Thursday, 28 March 2024, 09:04:47 pm
سی پیک کے تحت جاری منصوبوں سے خطے میں ترقی و خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا،اسد قیصر
January 05, 2021

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روزاسلام آباد میں گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر امجد علی زیدی سے ملاقات میں کی۔اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک کا ایک ارب ڈالر تعلیم، سیاحت اور پیشہ وارانہ تربیت کیلئے مختص کیا گیا ہے جس کے مناسب استعمال کیلئے ضروری منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان وسیع قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جنہیں علاقے کی ترقی کیلئے زیراستعمال لایا جانا چاہئے۔گلگت بلتستان کے سپیکر نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک منصوبے بلاشبہ پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں۔