Wednesday, 24 April 2024, 11:51:35 pm
امریکہ کی افغان امن معاہدے کی حمایت کے عزم کا اعادہ
March 05, 2021

امریکہ نے افغانستان میں افغانوں کی زیر قیادت افغانوں کے اپنے امن معاہدے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

واشنگٹن میں اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دورا ن امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان NEG PRICE نے کہاکہ امریکہ اس مقصد کیلئے عالمی حمایت حاصل کرنے پر توجہ مرکوزاور سفارتی کوششوں کے ذریعے پائیدار امن کے حصول میں افغانیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔