Tuesday, 23 April 2024, 10:50:23 pm

مزید خبریں

 
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شہیدمجاہد کمانڈر عبداللہ کو زبردست خرا ج تحسین پیش
March 05, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ اور جموں وکشمیر پیپلزموومنٹ نے مجاہد کمانڈر محمد اقبال عرف عبداﷲ شہید کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

ایک مشترکہ بیان میں جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے نائب چیئرمین قاضی عمران اور جموں وکشمیر پیپلزموومنٹ کے نائب چیئرمین عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں عبداﷲ شہید کے خاندان کا اہم کردارہے ۔انہوں نے آزادی کی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔ادھر ہائی کورٹ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے SOAF SHALI کے رہائشی مشتاق احمد وانی کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت گرفتاری کے احکامات مسترد کردئیے ہیں۔