Friday, 26 April 2024, 03:44:50 am
بدعنوانی کے خاتمے پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی:وزیراعظم
March 05, 2021

File Photo

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے پر کوئی سمجھوتا یانرمی نہیں برتی جائے گی۔وہ آج (جمعہ) اسلام آباد میں ممتاز سیاسی شخصیت منیراحمد خان سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے ماضی میں کی گئی لوٹ مار کی وجہ سے ملک کو آج مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دوسرے مسائل کاسامنا ہے۔اس موقع پر منیر احمد خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان محفوط ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ اگلے سال ملک میں مثبت پیشرفت دیکھ رہے ہیں۔