Thursday, 25 April 2024, 09:40:30 pm
برطانوی ممتاز روزنامے کی بھار ت میں سوشل میڈیا پر پابندیوں پر شدید تنقید
March 05, 2021

برطانیہ کے ممتاز روزنامے گارڈین نے بھارت میں مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی طرف سے اپنی پالیسیوں کیخلاف مظاہروں کو دبانے کیلئے سوشل میڈیا پر پابندیاں لگانے پر تنقید کی ہے ۔

ایک مضمون میں اخبار نے لکھا ہے کہ غربت کے بحران ،بے روزگاری اورخطر ناک ماحولیاتی صورتحال سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے حکومت اختلاف کرنے والوں پر مسلسل کریک ڈاﺅن کر رہی ہے ۔اخبار نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر بھی تنقید کی ہے جو خود کو بچانے کیلئے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو ضائع کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔اخبار نے بھارتی حکومت کے نئے ضوابط کا بھی ذکر کیا ہے جس میںسوشل میڈیا کی ریاستی نگرانی کو مضبوط بنانے کیلئے سوشل میڈیا کمپنیوں کیلئے بھارت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔