Tuesday, 23 April 2024, 12:38:41 pm
حکومت سیاحت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے :شبلی
March 05, 2021

تین روزہ بین الاقوامی سیاحتی میلہ آج اسلام آباد میں شروع ہوگیا ۔

اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز نے میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں سیاحت کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاحت سے ہوٹل کی صنعت سمیت مختلف صنعتوں کی ترقی میں مدد اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیںگے۔ اس لیئے تاثرات میں توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے لوگوں سے کہاکہ وہ میلے میں بھرپور شرکت کریں۔بین الصوبائی رابطے کی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ اسلام آباد انتہائی خوبصورت اورپرامن شہر ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاحت اور کھیلوں کے فروغ میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر ، ہوا بازی کے وزیر غلام سرورخان اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔