Wednesday, 14 April 2021, 01:11:51 pm
حزب اختلاف نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنے کیلئے بدعنوانی کی:شفقت
March 05, 2021

File Photo

وفاقی تعلیم کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ حزب اختلاف نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنے کے لیے بد عنوانی کی رقم استعمال کی ۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ووٹوں کی تعداد میں عدم توازن ہارس ٹریڈنگ کا نتیجہ تھا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نظام کی اصلاح کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ آنے والے انتخابات کو ہارس ٹریڈنگ سے بچایا جا سکے۔