Tuesday, 23 April 2024, 05:41:46 pm
وزیر اعظم نے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرکے نئی جمہوری روایت قائم کی:شبلی
March 05, 2021

File Photo

اطلاعات و نشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرکے نئی جمہوری روایت قائم کی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ فیصلہ اخلاقی بنیادوں پر کیا جس سے حزب اختلاف کے رہنما پریشان ہیں کیوں کہ وہ جمہوری اقدار پر یقین نہیں رکھتے ۔شبلی فراز نے کہا کہ اب یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ ملک میں صرف جمہوری اقدار ہی غالب رہیں گی۔