Tuesday, 23 April 2024, 02:55:15 pm
پاکستان نے بھارت کوفائنل میں شکست دے کربلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
April 05, 2021

پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بھارت کو باسٹھ رنز سے شکست دیکرٹورنامنٹ جیت لیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پندرہ اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پربھارت کو ایک سوپچھتررنز کاہدف دیا۔جواب میں بھارت نے صرف ایک سوبارہ رنزبنائے اوراس کے سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو دوسری بارشکست دی ہے۔