Friday, 29 March 2024, 02:28:02 pm
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنایا گیاہے: منیر اکرم
May 05, 2021

اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدراوراقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاہے کہ سائنس ،ٹیکنالوجی اورجدیدایجادات نے ہی کورووناسے بچائو کی ویکسین کی تیاری کی صورت میں امید کی کرن پیدا کی اورڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنایاہے۔وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزمیں پائیدارترقیاتی اہداف کے لئے سائنس ،ٹیکنالوجی اور جدیدایجادات کے بارے میںچھٹے سالانہ کثیرجہتی فورم سے خطاب کررہے تھے۔رواں سال سالانہ فورم کاعنوان تھا ''کروناسے بچائو کے لئے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات کااستعمال اورپائیدارترقیاتی اہداف کے لئے موثراورجامع لائحہ عمل کی تیاری''ٹیکنالوجی کی جدیدد ایجادات کو سراہتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ ہم آج غربت کے خاتمے اور خوشحالی کے فروغ میں درپیش مسائل کے تیز ترین اور پائیدار حل میں جدید ایجادات کے حقیقی اثرات کو دیکھتے ہیں۔