Tuesday, 16 April 2024, 05:14:49 pm
احساس پروگرام میں خواجہ سرائوں کی شمولیت سے ان کی مالی ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی:ثانیہ نشتر
July 05, 2021

غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ احساس پروگرام میں خواجہ سرائوں کی شمولیت سے ان کی مالی ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواجہ سراخودکفالت پروگرام میں رجسٹرڈ کرانے کے بعداحساس پروگرام کے تحت دیگرپروگراموں سے استفادہ کرنے کے بھی حقدار ہوںگے۔ڈاکٹرثانیہ نے کہاکہ خواجہ سراء سکول وظائف حاصل کرنے اوراحساس نشوونما،بلاسوداحساس قرضہ سکیم اوراحساس آمدن پروگرام میں رسائی کے بھی حقدارہوںگے۔