Saturday, 20 April 2024, 12:38:36 am
حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے:ڈاکٹر نوشین
October 05, 2019

صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے ۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ معیاری صحت کے اصولوں کی پاسداری کریں۔چھاتی کے سرطان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس مرض کی تشخیص سے خواتین کو مہلک مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ بچوں کی مہلک امراض سے بچانے کیلئے قطرے پلانے اور ٹیکے لگانے کے عمل کو توسیع دینے کیلئے لائحہ عمل تیار کیاجارہا ہے ۔پولیو کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ والدین کی طرف سے پولیو کے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار پاکستان سے پولیو کے ختم نہ ہونے کی بڑی وجہ ہے ۔(این این آر، وہاج بشیر)