Friday, 26 April 2024, 12:36:50 am
بڑھتی بیماریوں کی روک تھام کیلئے فریقین لوگوں میں آگاہی پیداکریں:صدر
December 05, 2022

صدرڈاکٹرعارف علوی نے تمام فریقوں پرزوردیاہے کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کی روک تھام کے لئے پیشگی احتیاطی اقدامات کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے کرداراداکریں۔

 کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کوہدایت کی کہ وہ بیماریوں کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔

صدرنے کہاکہ ملک کی نوفیصدآبادی ہیپاٹائٹس سے متاثرہے جوایک خود ساختہ صورتحال ہے اوراس کاتدارک کیاجاسکتاہے۔