ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت پاکستان ریلوے کی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت ملک میں معاشی استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کے فیصلوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔