Friday, 26 April 2024, 12:58:39 am
خیبرپختونخوا کے 9اضلاع میں آج سے انسدادپولیومہم کاآغاز
December 05, 2022

خیبرپختونخوا کے نوا ضلاع میں آج پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوئی۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ان اضلاع میں پشاور ، نوشہرہ ، باجوڑ، مہمند، سوات، خیبر، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اورجنوبی وزیرستان شامل ہیں ۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطر ے پلائے جائیں گے۔