Friday, 26 April 2024, 01:04:59 am
حکومت حزب اختلاف کے ساتھ این آر او کے سو تمام اہم امور پر مذاکرات کیلئے تیار ہے:فواد
January 06, 2021

File Photo

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت حزب اختلاف کے ساتھ این آر او کے سو تمام اہم امور پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی امور پر بحث کیلئے پارلیمنٹ ایک بہترین فورم ہے اور حزب اختلاف کو عوامی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ آنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف کو دہشت گردی، انتہا پسندی اور مختلف شعبوں میں اصلاحات سمیت قومی مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھنا چاہیے۔