Wednesday, 24 April 2024, 12:12:58 pm
ملک دشمن عناصر مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،وزیراعلیٰ
January 06, 2021

بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے میں امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ میں بحری امور کے وزیرعلی حیدرزیدی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلی نے کہا کہ ہم مچھ کے افسوسناک سانحے کے سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔بحری امور کے وزیر علی حیدرزیدی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کی ترقی کو ہضم نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے کو شکست دینے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔