Tuesday, 16 April 2024, 03:24:31 pm
سندھ اسمبلی کی سانحہ مچھ کی مذمت،مجرموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ
January 06, 2021

سندھ اسمبلی نے بدھ کے روز کراچی میں اپنے اجلاس میں مچھ حادثے کے بارے میں اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کر لی۔یہ قرارداد پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔قرارداد میں مچھ واقعہ کی مذمت کی گئی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔قرارداد میں واقعے کے مرتکب مجرموں کی جلد سے جلد گرفتار کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔