Saturday, 20 April 2024, 08:08:36 pm

مزید خبریں

 
بہتر نظم و نسق موجودہ حکومت کا اہم ایجنڈا ہے،وزیراعلیٰ
April 06, 2021

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ اچھا نظم و نسق موجودہ حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔

منگل کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام اضلاع کے منتظمین کو ہدایات دیں کہ خصوصاً ماہ رمضان میں اچھے نظم و نسق کو یقینی بنائیں۔

محمود خان نے کہا کہ حکومت کو مشکل صورتحال کا ادراک ہے اور وہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا اس مقصد کیلئے رمضان کے مقدس ماہ کے دوران صوبے بھر میں سستے بازار لگائے جارہے ہیں۔