Friday, 29 March 2024, 03:12:13 pm
حکومت صوبے میں شفافیت اوربہتر حکمرانی کو اولین ترجیح دیتی ہے،وزیراعلیٰ
April 06, 2021

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں شفافیت اور اچھے طرز حکمرانی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کے روز گوادر میں وزیراعلیٰ کی انیکسی اور نئے ٹاؤن رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ کو گوادر میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے سے زائد لاگت سے زیرتعمیر خواتین تجارتی مرکز کے بارے میں بتایا گیا۔جام کمال نے تعمیراتی کام میں زیراستعمال سامان کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ بھی کیا۔