Friday, 29 March 2024, 05:16:47 am
روس نے میانمار میں فوج کیخلاف پابندیوں کی مخالفت کردی
April 06, 2021

روس نے میانمار میں فوج کیخلاف پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تادیبی اقدامات سے ملک میں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق میانمار کے حکام کیخلاف پابندیاں لگانے سمیت دھونس دبائو پائیدار راستہ نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسی پالیسیاں لوگوں کو خوفناک خانہ جنگی کی جانب دھکیل دیں گی۔