Friday, 19 April 2024, 10:14:13 am
صدر آزاد کشمیرکی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں 3کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت
April 06, 2021

آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں تین کشمیری نوجوانوں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے اقوام متحدہ پرزوردیاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دے۔آزادجموں وکشمیرکے صدرنے غیرقانونی مقبوضہ وادی میں پرامن شہریوں کے رہائشی گھر منہدم کرنے اور خواتین سے بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بھی شدیدمذمت کی۔انہوں نے کہاکہ بھارت آزادی پسندلوگوں کے خلاف تشدد کی پالیسی ترک کرے۔مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو تسلیم کرے اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کاحل تلاش کرے۔