Sunday, 19 September 2021, 09:17:51 pm
سیاحت کی ترقی اور اس کے فروغ سے گلگت بلتستان میں خوشحالی آئے گی، وزیراعظم
September 06, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کی ترقی اور اس کے فروغ سے گلگت بلتستان میں خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج(پیر) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔انہوں نے ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور شہری منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو مجموعی صورتحال اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے علاوہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی پیکج کے بارے میں بتایا۔