Tuesday, 23 April 2024, 04:24:46 pm
کوریا میں پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں: سفیر جمہوریہ کوریا
November 06, 2021

پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر Suh Sangpyo نے کہا ہے کہ کوریا میں پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کوریا کے تعلیمی اداروں میں پندرہ سو پاکستانی طلبہ متعدد تکنیکی اور سائنسی شعبوں میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ان میں سے بیشتراسکالر شپ کے تحت زیر تعلیم ہیں۔

جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ اپنی تعلیم مکمل ہونے کے بعد ان میں سے بہت سے پاکستانی طلبا کو کوریا کی کمپنیوں میں ملازمت بھی مل سکتی ہے۔

Suh Sangpyo نے کہا کہ کوریا کی حکومت پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں مدد فراہم کررہی ہے تاکہ ملک میں آئی ٹی کے تربیت یافتہ پروفیشنلز تیار کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پارک کا قیام جنوبی کوریا کی حکومت کے اقتصادی ترقی تعاون فنڈ کے اہم منصوبے ہیں۔