Saturday, 20 April 2024, 03:57:51 am
عوام مولانافضل الرحمان کے موقف کی حمایت نہیں کرتے،وزیراطلاعات
December 06, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو لوگ نظام کا حصہ ہیں وہ اس کو لپیٹنے کے جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے موقف کی حمایت نہیں کرتے۔وزیر اطلاعات نے جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی نیوز کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کوئی نہیں ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ جے یو آئی (ایف) کے سربراہ نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا عندیہ دیا ہے۔مولانا فضل الرحمن کو تاریخ اور حکمت عملی تبدیل کرنے کی عادت ہے اور اس دفعہ بھی ایسا ہی ہو گا۔