Thursday, 25 April 2024, 06:36:07 am
سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ دارافراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا،وزیرداخلہ
December 06, 2021

شیخ رشید نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کے بھیانک قتل پر شرمسار ہے۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔وہ پیر کے روز اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمیشن کے دورے کے موقعے پر پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر سے باتیں کررہے تھے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کے بھیانک قتل پر شرمسار ہے۔سری لنکا کے نمائندے نے واقعے پر پاکستان کے ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سانحے سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔