Thursday, 28 March 2024, 07:44:18 pm
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی جانب سے جاں بحق افراد کے مستحق خاندانوں کو نقدرقوم کی ادائیگیاں جاری
January 07, 2021

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی جانب سے جاں بحق افراد کے مستحق خاندانوں کو نقد رقوم کی ادائیگیاں گزشتہ ماہ سے جاری ہیں اور انتہائی شفاف طریقہ کار کے تحت ملک بھر میں ابتک 24ہزار آٹھ سو سے زائد خاندان رقوم وصول کرچکے ہیں۔

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ ڈویژن کے مطابق 30ستمبر 2020 تک مجموعی طور پر ایک لاکھ انہتر ہزار ایک سو سات درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے 65 ہزار نو سو چون کی چھان بین کی گی اور ان میں سے پانچ ہزار چوبیس درخواستوں کو غیر مستحق قرار دیا گیا۔ایک لاکھ تین ہزار ایک سو ترپن درخواستوں کی چھان بین کا عمل جاری ہے اور ضروری کارروائی کے بعد آئندہ ماہ کی 28 تاریخ تک تمام درخواست گزار مستحق خاندانوں میں رقوم تقسیم کردی جائیںگی۔