Thursday, 25 April 2024, 04:02:40 am
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی،آئی ایس پی آر کا اینی میشن کی ترقی و فروغ کیلئے تعاون پر اتفاق
February 07, 2021

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ملک میںاینی میشن صنعت کی ترقی و فروغ کیلئے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔اس حوالے سے مفاہمت وزیر آئی ٹی و ٹیکنالوجی سید امین الحق اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔ اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی اور ٹیلی کام شعیب احمد صدیق بھی موجود تھے۔ملاقات میں بتایا گیا کہAnimationصنعت کا عالمی مارکیٹ حجم270 ارب ڈالرز ہے اور2025ء تک یہ415 ارب ڈدالرز تک بڑھنے کی توقع ہے۔ اس فروغ پاتی صنعت کا حصہ بننے کیلئے پاکستان کے پاس وسیع مواقع اور صلاحیت موجود ہے۔سردست پاکستانAnimatorsدرکار انفراسٹرکچر اور پیشہ وارانہ تربیت یا کورسز تک محدود رسائی رکھتے ہیں۔Animation صنعت ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔