Saturday, 15 March 2025, 07:37:44 pm
 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے بنگلہ دیش کے چیف آف نیول سٹاف کی ملاقات
February 07, 2025

بنگلہ دیش کے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ایم نظم الحسن نے جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں' آج چیئرمین چیف آف سٹا ف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

گفتگو میں تازہ ترین علاقائی صورتحال، باہمی جغرافیائی مفادات، بحری شراکت داری اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر غور کیا گیا۔

دونوں فوجی سربراہوں نے باہمی امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی قربانیوں کی تعریف کی۔