Thursday, 28 March 2024, 03:03:16 pm
امریکہ ایران پرعائدغیرقانونی پابندیاں ختم کرے: چین
April 07, 2021

چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کرے ۔ اقوام متحدہ میں چین کے مندوب وانگ کیو نے ویانا میں ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ ایران کے ایٹمی پروگرام کے مسئلے کے سیاسی حل پر پیش رفت کیلئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور 2015ء کے ایٹمی معاہدے کی جلد از جلد بحالی اوراس پر مکمل عملدرآمد کی کوشش کرے گا ۔