Saturday, 20 April 2024, 09:57:37 am
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اسد قیصر
April 07, 2021

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل سے گفتگو کر رہے تھے کہ انھوں نے کہا صوبے کے عوام کی محرومی کا احساس ختم کرنا وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا اور گوادر کی بندر گاہ ترقی کا مرکز بنے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں کی تیز ی سے تکمیل صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔