Wednesday, 14 April 2021, 01:12:31 pm
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کا آرمی ائر ڈیفنس رینج کا دورہ
April 07, 2021

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آج کراچی کے قریب آرمی ائیر ڈیفنس RANGESکا دورہ کیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اُنہوں نے مختلف فضائی دفاعی ہتھیاروں سے فائرنگ اور ایل وائے 80اور ایف ایم 90میزائلوں کا مظاہرہ دیکھا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاکستان میں چین کے سفیر NONG RONGنے بھی مشق دیکھی۔فائرنگ کے مظاہرے کے بعد آرمی ایئر ڈیفنس مشق AL-BAYAZA-11ختم ہوگئی ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو مشق کے نصب العین اور مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔