Wednesday, 14 April 2021, 12:13:57 pm
وزیر بحری امور کی سرمایہ کاری کی خواہاں امریکی کمپنیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
April 07, 2021

وزیر بحری اُمور سید علی حیدر زیدی نے پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند امریکی کمپنیوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور سے ایک ملاقات میں وفاقی وزیر نے امریکہ کو مشترکہ منصوبوں کی پیش کش بھی کی ۔اُنہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی ۔امریکی ناظم الامور نے گوادر بندر گاہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور براستہ بندر گاہ افغان راہداری تجارت کی وسیع گنجائش پر تبادلہ خیال کیا ۔ناظم الامور کو پاکستانی بحری مسافروں کو درپیش مسائل خصوصاََ امریکی سفارتخانے کی جانب سے ویزوں کے اجراء میں مشکلات کے بارے میں بتایا گیا جس پر ناظم الامور نے تعاون کا یقین دلایا اور متعلقہ حکام کے ساتھ یہ مسئلہ اُٹھانے کا وعدہ کیا۔