Friday, 29 March 2024, 11:28:10 am
وزیراعظم کا ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کاجائزہ
April 07, 2021

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وزیر قانون فروغ نسیم نے شرکت کی۔چیئرمین حبیب بینک سلطان علی الانہ نے بھی آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قومی معیشت کے لئے نجی شعبے کی اہمیت اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔