Saturday, 20 April 2024, 02:32:28 am
پاکستان ڈی ایٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،وزیر خارجہ
April 07, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود نے ڈی ۔ایٹ کے رکن ممالک کے درمیان مفید باہمی تعاون کے لئے مختلف اقدامات اور معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کرنے پر زور دیا ہے۔

بدھ کے روز ڈی ۔ایٹ وزراء کی کونسل کے آن لائن اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کو تاجروں کے لئے مواقع پیدا کرنے اور نجی شعبے کو متحرک کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون اور ترقی کے بارے میں ہمارا نصب العین ہر سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ باہمی اقتصادی انحصار بڑھتے ہوئے روابط اور تجارت باہمی مفاد کے تعاون کے لئے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ڈی ۔ ایٹ کو مربوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور تنظیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔