Friday, 29 March 2024, 04:49:35 pm
سردار مسعود کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے پاکستانی نژاد امریکیوں کے کردار کی تحسین
April 07, 2021

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی تحریک کے ساتھ آواز بلند کرنے کے لئے پاکستانی نژاد امریکیوں کے کردار کو سراہا ہے۔انھو ں نے یہ بات AMERICANپاکستان ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی راشد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج مظفرآباد میں ان سے ملاقات کی اور انھیں امریکہ میں گروپ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔سردار مسعود خان نے امید ظاہر کی کہ وہ کشمیر کا مقدمہ امریکی کانگریس ،سینٹ اور دوسری حکومتوں اور پارلیمنٹ کے سامنے اٹھائیں گے ۔AMERICANپاکستان ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی راشد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ نئی امریکی انتظامیہ سے ملاقات کرے گا اور اسے مسئلہ کشمیر کو پر امن سیاسی اور سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کروانے کے لئے قائل کرے گا۔