Friday, 29 March 2024, 05:34:06 am
آئندہ نسلوں کے لئے قومی ورثے کے تحفظ کی ضرورت ہے:اسد قیصر
June 07, 2021

قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصرنے آئندہ نسلوں کے لئے قومی ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر زوردیاہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہارلاہورمیں لاہورقلعہ اوردوسرے تاریخی مقامات کے دورے کے دوران کیا۔سپیکرکووالڈسٹی لاہورکے منصوبے اورتاریخی مقامات کو اصل شکل میں بحال کرنے کے دوسر ے منصوبوں پرکام کی رفتارپربریفنگ دی گئی ۔اسدقیصرنے کہاکہ لاہورکے تاریخی مقامات قومی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ والڈسٹی کے منصوبے سے ملک میں تاریخی مقامات کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔