Thursday, 28 March 2024, 08:02:01 pm
وزیراعظم کی این سی او سی،احساس ٹیم،سٹیٹ بینک کو کورونا کیخلاف موثراقدامات پر مبارکباد
July 07, 2021

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر ،احساس ٹیم اورسٹیٹ بینک کو کروناوائرس کی وباء کے خلاف موثراقدامات پرمبارکباد پیش کی ہے۔آج ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے مشکل وقت میں اللہ تعالیٰ کی رحمت کاشکریہ اداکیا۔وزیراعظم نے اکانومسٹ جریدے کے دیئے گئے اعشاریے کابھی ذکرکیا جس میں پاکستان کو کروناکی صورتحال سے بہترین ا ندازمیں نمٹنے والے ممالک میں شامل کیاگیاہے۔اکانومسٹ جریدے کی طرف سے کروناسے پہلے کی صورتحال پرواپس آنے والے پچاس ممالک میں پاکستان کوتیسرے نمبرپرشمارکیاگیااوراسے چوراسی اعشاریہ چارفیصدنمبردیئے گئے ہیں۔دوسری طرف اس فہرست میں پڑوسی ملک بھارت کانمبرچھیالیس اعشاریہ پانچ فیصد رہا اوروہ نیچے سے اڑتالیسویں پوزیشن پرآیا۔