پاکستان ان چنداولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے انسانوںکوروناوائرس کے منفی اثرات سے تحفظ دینے کے لئے ٹھوس اندازمیں کام کیا۔یہ بات غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے دوہزارتیس کے پائیدارترقی کے اہداف کے جائزے کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاکہ ہم مخیرحضرات کے ساتھ شراکت داری اورغیرروایتی کارکنوں کیلئے سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنے کے ذریعے بھوک مٹانے کے لئے جدت پسندانہ مالی معاونت کررہے ہیں۔