Thursday, 28 March 2024, 11:44:42 pm
ممتازمصنف،ڈرامہ نگار اور براڈکاسٹراشفاق احمد کی 17ویں برسی
September 07, 2021

ممتاز مصنف، ڈرامہ نگار اور براڈ کاسٹر اشفاق احمد کی سترہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

اشفاق احمد نے ٹیلی وژن کیلئے کئی ڈرامے تحریر کئے اور ریڈیو پاکستان کے مشہور پروگرام تلقین شاہ کی میزبانی کی جو ریڈیو پاکستان سے تقریباً پینتیس برس تک نشر کیا گیا۔ پاکستان ٹیلی وژن پر پیش کردہ ان کے مشہور ڈراموں میں من چلے کا سودا، ایک محبت سو افسانے ،طوطا کہانی، حیرت کدہ اور افسانے شامل ہیں۔ان کی متعدد تصنیفات میں زاویہ، ایک محبت سو افسانے، طوطا کہانی، گڈریا، صفر در سفر،، تلقین شاہ، من چلے کاسودا، حیرت کدہ اور بابا صاحبا شامل ہیں۔انہوں نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز بھی حاصل کیا۔اشفاق احمد کا 2004 میں آج ہی کے دن اناسی برس کی عمرمیں انتقال ہوا۔