غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت کیا گیا سروے اکسٹھ فیصد مکمل ہوگیا ہے۔
جمعہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروے کا مقصد ملک بھر میں خاندانوں کی سماجی اور اقتصادی حیثیت کے بارے میں اعدادوشمار اکٹھا کرنا ہے۔ادھر غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں خصوصی معاون ثانیہ نشتر نے شام ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا اور احساس پروگرام سے متعلق سامعین کی براہ راست فون کالز کے جوابات دئیے۔اس جاری سروے کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے وہ کل ٹانک اور جنوبی وزیرستان ضلعوں کا دورہ کرینگی۔