Wednesday, 24 April 2024, 04:56:42 pm
امین الحق کا عصر حاضر کے چیلنجوں کے مقابلہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور
February 08, 2021

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر سید امین الحق نے عصر حاضر کے چیلنجز کے مقابلے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم خان سے ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفاقی وزیر کو پی ٹی سی ایل کے مستقبل کے آئی ٹی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔