Friday, 29 March 2024, 08:41:00 pm
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یتیم بچوں کیلئے نجی شعبے کے نئے احساس معیارات کا اجراکر دیا
April 08, 2021

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بار ے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعرات کے روز ایک خصوصی  تقریب میں یتیم بچوں کیلئے نجی شعبے کے نئے احساس معیارات کا اجراء کیا ہے۔

یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ یتیموں اور غریب بچوں کی بہبود کیلئے حکومت نے ایسا تاریخی اقدام اٹھایا ہے ۔ڈاکٹر ثانیہ نے معیارات متعین کرنے پر ماہرین کی کمیٹی کی تعریف کی اور اسے ملک بھر میں نافذ کرنے پر زور دیا۔