Tuesday, 23 April 2024, 10:20:26 pm
حکومت اعلیٰ معیارکی ڈیجیٹل خدمات کی دستیابی یقینی بنانےکی کوشش کررہی ہے:وزیرخارجہ
July 08, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت قابل رسائی، سستی، قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل خدمات کی دستیابی کو یقینی بنا کر لوگوں کے معیار زندگی اور معاشی بہتری کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور نئی ایپلی کیشنز کو بڑے پیمانے پر اپنانے پر پختہ یقین رکھتی ہے تاکہ تمام شعبوں کی سماجی و اقتصادی ترقی، مثالی نظم و نسق ، سماجی روابط اور پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول یقینی بنایا جاسکے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراطویل المدتی ترقیاتی ایجنڈا اور صوبائی ترقیاتی منصوبہ بندی پائیدار ترقی کے اہداف سے مطابقت رکھتے ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر سید امین الحق نے کہا کہ اگلے ماہNext generation mobile Services spectrum کی نیلامی کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے قومی خزانے میں اربوں روپے جمع ہوں گے۔