Friday, 26 April 2024, 01:56:34 am
حکومت آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پرعزم ہے، شبلی
September 08, 2021

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ 2023ء کے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے اپنے تحفظات دور کرنے کیلئے ایک تکنیکی ٹیم نامزد کریں۔

آج(بدھ) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات پارلیمنٹ اور جمہوریت کے لئے ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ذاتی مفادات ایک طرف رکھ کر آئندہ کی نسلوں کیلئے کام کریں۔سید شبلی فراز نے کہا کہ اسٹیٹس کو کی حامی جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کی خاطر انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر آمادہ نہیں ہیں۔