Thursday, 25 April 2024, 06:43:05 am
معروف شاعر، دانشور اور فلسفی جون ایلیا کی آج اٹھارویں برسی منائی جارہی ہے
November 08, 2020

اردوزبان کے معروف شاعر، دانشور اور فلسفی جون ایلیا کی آج اٹھارویں برسی منائی جارہی ہے۔

 وہ 14 دسمبر1931 کو پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی شاعری کا آغاز آٹھ سال کی عمر سے کیا تاہم ان کا پہلا شعری مجموعہ‘‘ شاید’’ ساٹھ سال کی عمر میں شائع ہوا۔

 ان کے شعری مجموعوں میں سخن میری ادا سی ہے، زخم امید، مبادا، تمہارے اور میرے درمیان، دریچہ ہائے خیال اور قطعات شامل ہیں۔

 جون ایلیا دوہزار دو میں آج کے دن ستر برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔