Saturday, 20 April 2024, 08:01:05 pm
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا
November 07, 2020

آج راولپنڈی میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان نے یہ ہدف 18.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 82 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ سکور بنایا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔