کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگوکی زیر صدارت ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ چمن میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا83 فیصد کام مکمل ہوچکاہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ چمن میں پاک افغان سرحدکے قریب رہنے والے مقامی افراد کو درپیش مسائل کو ان کی خواہش کے مطابق حل کیا جائے گا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور خزانہ بورڈ کومسائل کے حل کے بارے میں فور ی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔